فرنچائزپرمنی لانڈرنگ کا الزام ؛ آئی پی ایل کا مستقبل خطرے میں

کاویا مرن کے والد پرانکے بھائی نے الزامات کی بوچھاڑکردی

جمعہ 20 جون 2025 21:01

فرنچائزپرمنی لانڈرنگ کا الزام ؛ آئی پی ایل کا مستقبل خطرے میں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کی معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہونے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل)معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی سی ای او کاویا مرن کے والد نیتھی مارن پر انکے بھائی دیانی دھی مارن نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

سن ٹی وی نیٹ ورک بانی اور سابق وزیر دیانی دھی مارن نے اپنے بھائی کالا نیتھی مارن(جو کہ اس کمپنی کے چیئرمین ہیں)اور آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے مالک پر دھوکا دہی، مالیاتی بے ضابطگی اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔دیانی دھی مارن نے قانونی نوٹس کے ذریعے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی نے ایک طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت خاندانی میڈیا ایمپائر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شیئر ہولڈنگ میں ہیرا پھیری کی، انکا کہنا ہے کہ یہ عمل 2003 میں اس وقت شروع کیا گیا جب ان کے والد مرسولی مارن شدید علیل تھے اور خاندان کمزور پوزیشن میں تھا۔

(جاری ہے)

دیانی دھی کا دعوی ہے کہ کالا نیتھی مارن نے 12 لاکھ شیئرز صرف 10 روپے فی شیئر کے حساب سے خود کو الاٹ کروائے، جبکہ اس وقت ان کی مارکیٹ ویلیو 2,500 سے 3,000 روپے فی شیئر تھی۔اس سے خاندان کی اصل حصے داری 50 فیصد سے کم ہو کر محض 20 فیصد رہ گئی جبکہ خاندان کو تقریبا 3,498.8 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔دیانی دھی نے الزام لگایا کہ کالا نیتھی نے ان ناجائز کمائی کو استعمال کرتے ہوئے متعدد کمپنیاں اور اثاثے خریدے جن میں شامل ہیں، سن دائریکٹ ٹی وی، کال ائیرویز، کال ریڈیوز، آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد، ساتھ ایشین ایف ایم، سن پکچرز، اسپائس جیٹ(ہوائی کمپنی)کے علاوہ جنوبی افریقا اور برطانیہ کی ٹی20 کرکٹ لیگز میں ٹیمیں۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سن ٹی وی نے اپنے پروسپیکٹس میں یہ ظاہر کیا کہ 2005 میں ان کی والدہ ملکا مارن کو 10.64 کروڑ روپے ڈیویڈنڈ کے طور پر دیے گئے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔دیانی دھی کا دعوی ہے کہ آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی خریداری اور اسکی فنڈنگ میں بھی غیر قانونی ذرائع سے حاصل کردہ رقم استعمال کی گئی، ان اثاثہ جات کو مجرمانہ آمدنی سے خریدا گیا ہے، جو کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جرم ہے۔

کالا نیتھی مارن اور ان کی بیوی کاویری مارن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام شیئرز اور اثاثہ جات کو اصل 2003 کی حالت میں واپس کیا جائے، ان دونوں نے جتنا منافع اور آمدنی ان برسوں میں حاصل کی، وہ بھی واپس کی جائے۔ بصورت دیگر، فوجداری اور سول مقدمات دائر کیے جائیں گے۔دیانی دھی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کالا نیتھی نے اپنی بہن انبکرسی کو 2024 میں ایک نجی تصفیے کے تحت 500 کروڑ روپے دیے تھے تاکہ وہ قانونی کارروائی سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ صرف ایک خاندانی وراثتی جھگڑے تک محدود نہیں بلکہ اس میں کارپوریٹ فراڈ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ایسے الزامات ہیں جو نہ صرف سن ٹی وی بلکہ اس کی ذیلی کمپنیوں اور ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے آئی پی ایل مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔