نیشنز ہاکی کپ،پاکستان فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا پاکستان نے فرانس کو سیمی فائنل میں پینالٹی شوٹ آوٹس پر شکست سے دوچار کیا

جمعہ 20 جون 2025 22:31

نیشنز ہاکی کپ،پاکستان فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا پاکستان ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)کے نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سیمی فائنل میں پینالٹی شوٹ آوٹس پر شکست سے دوچار کیا۔مقررہ وقت میں پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3سے برابر رہا، ابتدائی 2کوارٹرز میں پاکستان کو 2-0کے خسارے کا سامنا تھا، جس نے تیسرے کوارٹر میں کم بیک کرتے ہوئے 3گول اسکور کیے۔

پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر ایک گول برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

تیسرے کوارٹر کے 5ویں منٹ میں فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی، 3منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کیلئے پہلا گول اسکور کیا۔

بعدازاں تیسرے کوارٹر کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان مقیم اور 13ویں منٹ میں رانا وحید نے میچ میں اپنا دوسرا گول اسکور کرکے ٹیم کو 2-3 کی برتری دلادی۔چوتھے کوارٹر میں فرانس کی ٹیم پاکستانی کی برتری کو برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ایونٹ کا فائنل 21جون کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی کی حقدار ٹھہرے گی۔