جنس تبدیل کروانے والی کرکٹر انایا کا ٹرانس جینڈرپلیئرز کو کھلانے کا مطالبہ

جمعہ 20 جون 2025 20:54

جنس تبدیل کروانے والی کرکٹر انایا کا ٹرانس جینڈرپلیئرز کو کھلانے کا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈر پلئیرز کو کھلانے کا مطالبہ کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں 23 سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے، جس میں پٹھوں کی طاقت، قوت مدافعت، گلوکوز اور آکسیجن کی سطح کے اعداد و شمار کیے، جس کا موازنہ خواتین اتھلیٹس کیساتھ کیا گیا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرے اور خواتین اتھلیٹ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا دنیا سچ ماننے کے لیے تیار ہی ۔

(جاری ہے)

سائنس نے مجھے خواتین کرکٹ کھیلنے کا حقدار ٹھہرادیا ہے، یہ رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پہلی بار پیش کرنے کو بھی تیار ہوں، میرا مقصد صرف خوف کی فضا کو ختم کرنا ہے۔دوسری جانب ٹرانس جینڈر کرکٹرز ویمنز کرکٹ میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہیں، یہ پابندی 2023 میں کرکٹ ورلڈکپ کے بعد آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ کے دوران لگائی گئی تھی۔انایا نے گزشتہ سال ہارمونل ریپلیسمنٹ تھراپی اور جنس کی تصدیق کی سرجری کروائی اور فی الحال وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔