چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیشنز کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 20 جون 2025 22:53

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیشنز کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر پاکستانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے فرانس کو ہرا کر فائنل کیلئے جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

ہاکی پلئیرز کی شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے۔کھلاڑیوں کے ساتھ مینجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔میدان میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔پاکستان کیلئے کھیل کے ساتھ ہر میدان میں خوشخبریاں آرہی ہیں۔امید ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میں بھی فتح حاصل کرے گی اور ٹورنامنٹ جیت کر وطن واپس آئے گی۔