ای پی اے سکواڈ کی پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر میں گاڑیوں کی چیکنگ،ماحول دوست سٹیکر لگا یا

جمعہ 20 جون 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ملاوٹ سے پاک صحت مند سرسبز پنجاب بنانے کے مشن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے شانہ بشانہ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ای پی اے سکواڈ کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر میں گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر مبارک کی نگرانی میں تمام گاڑیوں کے انجن کے معائنے کے بعد گاڑیوں کو پاس کیا گیا،گاڑیوں کے انجن پرفارمنس،دھویں کا اخراج ،فیول کنزمپشن کی چیکنگ بھی کی گئی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تمام گاڑیوں پر ای پی اے کی جانب سے ماحول دوست سٹیکر لگا دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب میں بہتر ماحول کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام شہری اپنی گاڑیوں کی انسپکشن لازمی کروائیں، ماحول دوست اقدامات سے ہی ہم اپنے کل کو محفوظ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کے مشن کے مطابق ملاوٹ سے پاک سرسبز پنجاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :