نصیرآباد ،چوری رہزنی ،ڈکیتی وارداتیں نہ رک سکی

منگولی پولیس تھانے کی حدود ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو گن پوائنٹ پر دس لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار

جمعہ 20 جون 2025 22:20

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) نصیرآباد چوری رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکی منگولی پولیس تھانے کی حدود ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو گن پوائنٹ پر دس لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود مینگل کوٹ مین قومی شاہراہ پر نا معلوم مسلح ڈاکو غلام فاروق سے دس لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ادھر ایس ایس پی نصیرآباد نے ڈکیتی کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او منگولی کو معطل کردیا۔

متعلقہ عنوان :