ایبٹ آباد،گلیات میں توحید آباد کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے کا شکار،03 افراد زخمی

جمعہ 20 جون 2025 23:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) گلیات میں توحید آباد کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے میں 03 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق توحید آباد کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی،حادثے کے نتیجے میں 47 سالہ محمد آصف،32 سالہ محمد بشارت،15 سالہ محمد سعد ساکنہ نوشہرہ رسالپور زخمی ہوئے جنھیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :