
وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے یو این ہیبیٹیٹ کے وفد کی ملاقات
جمعہ 20 جون 2025 23:10
(جاری ہے)
وفاقی وزیر ہائوسنگ نے وفد کو خوش آمدید کہا اور پاکستان میں رہائشی مسائل کے حل کے لیے یو این ہیبیٹیٹ کی مسلسل معاونت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے قومی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق سستی رہائش کی فوری ضرورت پر زور دیا اور دنیا بھر کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اجلاس کے دوران وزارت کی ذمہ داریوں اور جاری اقدامات پر مبنی ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں تقریباً 1 کروڑ رہائشی یونٹس کی کمی اور ہائوسنگ و انفراسٹرکچر کے شعبے میں درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا گیا۔ ان چیلنجز میں زمین کی بلند قیمتیں، تکنیکی پیچیدگیاں، رہن (مارگیج) فنانس تک محدود رسائی اور زمین کے موثر استعمال کے لیے عمودی تعمیرات کی ضرورت شامل ہے۔اومبریٹا ٹیمپرا نے کم آمدنی والے اور محروم طبقوں کے لیے سستی رہائش کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نیروبی (کینیا) اور چین کے کامیاب عالمی تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے مالیاتی ماڈلز جیسے مارگیجز، بینک گارنٹی، مائیکرو فنانسنگ اور کرایہ پر مبنی رہائش کی تجاویز پیش کیں اور بتایا کہ کرایہ دارانہ ماڈل کے لیے استطاعت کے لحاظ سے عالمی رجحان پایا جاتا ہے۔یو این ہیبیٹیٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کی مجوزہ نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2025 کے جائزے میں ورلڈ بینک اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ چونکہ یو این ہیبیٹیٹ ایک تکنیکی ادارہ ہے، اس لیے سفارش کی گئی کہ پالیسی جائزے کے بعد مالی معاونت کے لیے ورلڈ بینک سے رجوع کیا جائے۔یہ بھی طے پایا کہ پالیسی کے جائزے کے تین ہفتے بعد یو این ہیبیٹیٹ اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ایک مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں ایک شہری تزئین نو کا پائلٹ منصوبہ جو ممکنہ طور پر کرایہ دارانہ رہائش پر مبنی ہوگا ، وفاقی دارالحکومت میں شروع کیا جائے گا جو کہ عالمی سطح پر کامیاب ماڈلز پر مبنی ہوگا۔ملاقات کا اختتام پائیدار، جامع اور ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ رہائشی حل کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
-
پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.