دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار عصمت اللہ کی نماز جنازہ ان کےآبائی گاؤں میں ادا کردی گئی

جمعہ 20 جون 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) گذشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار عصمت اللہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی ،شھید لیویز اہلکار کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی، ایف سی کرنل عرفان ماگرے، ڈی پی او سردار شہریارخان، اسسٹنٹ کمشنر امتیازعلی بلوچ، سول و عسکری افسران، قبائلی عمائدین ،علماء کرام اور علاقے کے عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

شہید لیویز اہلکار کی جسد خاکی کو لیویز کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ڈی سی چمن اور دیگر سول و فوجی افسران شہید کے گھر گئے وہاں انہوں نے شہید کے والدین اور خاندان سے تعزیت کی اور فاتح پڑھی۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندیوں اور والدین خاندان اور عزیز و اقارب کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :