
آئینی بنچ میں توسیع سے عدلیہ کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھ سکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ کا جوڈیشل کمیشن کو خط
جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بنچ کی توسیع کو عدالت کی ساکھ کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کئی اہم نکات اٹھا دئیے، 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ کئے بغیر بنچ کی مدت میں توسیع عدلیہ کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، خط کا متن
فیصل علوی
ہفتہ 21 جون 2025
13:00

(جاری ہے)
جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ 19 جون کے اجلاس کیلئے پاکستان میں موجود نہیں ہوں گے اور اس بارے میں پیشگی اطلاع دے چکے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اجلاس میں ان کی عدم شرکت اور تحریری مؤقف کو میٹنگ کے منٹس میں شامل کیا جائے۔جسٹس منصور علی شاہ نے تجویز دی کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلے تک تمام ججز کو آئینی بنچ قرار دیا جائے اور آئینی بنچ میں شمولیت کا واضح معیار اور پیمانہ طے کیا جائے تاکہ کسی قسم کی ابہام یا سیاسی تاثر پیدا نہ ہو۔جسٹس منصو ر علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے اپنے خط میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی کہ ایگزیکٹو کا جوڈیشل کمیشن پر اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے جو عدالتی خودمختاری کیلئے نیک شگون نہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی تھی جس کے بعد آئینی بینچ 30 نومبر 2025 تک کام کرے گا۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہواتھا جس میں مختلف عدالتی امور زیر بحث آئے تھا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اکثریتی ارکان کی منظوری سے سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کی مدت 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی، اس بینچ کی مدت رواں ماہ ختم ہونے والی تھی۔اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے تمام ہائیکورٹس کے آئینی بینچز کی مدت میں بھی 6 ماہ کی توسیع کردی تھی۔قبل ازیں 26ویں آئینی ترمیم کے تحت 5 نومبر 2024 کو سات رکنی آئینی بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس کی ابتدائی مدت 60 دن مقرر کی گئی تھی۔بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے۔بعد ازاں دسمبر میں اس بینچ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
امریکا نے متعدد پاکستانی معدنیات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کر دیا
-
فیلڈ مارشل نے کاروباری شخصیات کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے بچا لیا
-
اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والے فنڈز میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل؟
-
وزیرتعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 15 چھٹیوں کا اضافہ کردیا
-
فسادی گروہ نے 14 اگست کو بھی احتجاج کی کال دی، ان کو ملکی ترقی سب سے زیادہ چُبھتی ہے
-
خیبرپختونخواہ میں سیاحتی علاقوں کے ہوٹل مالکان کی سہولت کیلئے یونیفارم ٹیکسیشن پالیسی نافذ کرنےکا فیصلہ
-
چہلم امام حسینؓ،خواجہ سلمان رفیق ،ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی محکمہ داخلہ میں علماء کرام کے وفود سے ملاقات
-
کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، ارکان نے کروڑوں روپے ٹھکرائے،بیرسٹر گوہر
-
اوگرا کے زیر اہتمام پاکستان میں لبری کینٹ آئل کے شعبے پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
-
حکومت قیمتی پتھروں اور زیورات کے شعبے کی بھرپور معاونت کے لیے پرعزم ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.