بیٹے کی شادی کی تقریب سے متعلق نیتن یاہو کے بیان پر یرغمالیوں کے خاندان چراغ پا

جنگ میں کچھ لوگ زخمی ،کچھ مارے جاتے ہیں،سب کو قربانیاں دینا پڑتی ہیں،میراخاندان بھی شامل ہے،گفتگو

ہفتہ 21 جون 2025 13:43

بیٹے کی شادی کی تقریب سے متعلق نیتن یاہو کے بیان پر یرغمالیوں کے خاندان ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے سوروکا اسپتال کے دورے کے دوران دیے گئے بیان پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔یہ اسپتال ایرانی میزائل کا نشانہ بنا، جب کہ ایران اس کی تردید کرتا ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے نے تصدیق کی کہ نیتن یاہو کے بیٹے افنیر کی شادی کی تقریب منسوخ کرنے سے متعلق بیان نے غصے کی لہر دوڑا دی۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو سے جب بیٹے کی شادی ملتوی کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا "یہ ایک ذاتی قیمت ہے، کچھ لوگ زخمی ہوتے ہیں اور کچھ مارے جاتے ہیں ہم سب کو ذاتی قربانیاں دینا پڑتی ہیں، میرے اہل خانہ بھی اس سے مستثنی نہیں رہے۔انھوں نے مزید کہا یہ دوسری بار ہے کہ میرا بیٹا افنیر اپنی شادی کی تقریب منسوخ کر رہا ہے اور میری عزیز بیوی ایک بہادر خاتون ہے، وہ کئی برسوں سے، میرے ایران کے خلاف اقدامات کی وجہ سے ذاتی قربانی دے رہی ہے۔