پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی، ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف ناکہ بندیاں،کریک ڈائون جاری

3ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف ،12کو 1لاکھ 60سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، عاصم جاوید

ہفتہ 21 جون 2025 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جعلی، ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف ناکہ بندیاں،کریک ڈان جاری ہے ، 206دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 12کو 1لاکھ 60سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی ی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ 2لاکھ 18ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ، 3ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، دودھ میں قدرتی چکنائی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی، دودھ نما سفید محلول لاہور اور مضافات میں سپلائی کیا جانا تھا،علی الصبح گجومتہ، سگیاں، بابوصابو، شاہدرہ، ملتان روڈ اور اڈا پلاٹ کی سخت ناکہ بندی کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ دودھ کے نام پر صارف کیساتھ دھوکہ دہی سنگین جرم ہے، روزانہ کی بنیاد پر داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر دودھ کی چیکنگ کی جاتی ہے، دودھ کی ٹیسٹنگ کے بعد ہی ترسیل کی اجازت دی جاتی ہے، ملاوٹ پر ایکشن لیا جاتا ہے، شہری خوراک سے متعلق شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :