ناران، گلیشیئر کی زد میں آکر بچے سمیت 3 سیاح جاں بحق

ہفتہ 21 جون 2025 14:19

ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ناران کے علاقے سوہنی آبشار کے مقام پر گلیشیئر تلے دب کر بچے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیر و تفریح کی غرض سے وہاں موجود سیاح سیلفی لے رہے تھے کہ اس دوران گلیشیئر سرکنے سے تینوں افراد منوں برف کے نیچے دب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گلیشیئر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 13 سالہ ابوبکر، 22 سالہ شفیق اور 42 سالہ طاہر محمود کے ناموں سے ہوئی۔ریسکیو کے مطابق تینوں افراد کا تعلق لاہور سے تھا اور ناران میں تفریح کی غرض سے آئے تھے۔ لاشوں کو ناران کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :