
مذہبی اقلیتوں میں احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ
ہفتہ 21 جون 2025 14:32
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ڈی سی آفس ننکانہ صاحب میں مسیحی ، سکھ اور ہندو کمیونٹی میں مختلف گرانٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں 550 مذہبی اقلیتوں کے خاندانوں میں ایسٹر ، بیساکھی اور ہولی کی مناسبت سے چیک تقسیم کئے گئے۔ سکھ کمیونٹی کو415 مسیحی کمیونٹی کو 80 اور ہندو کمیونٹی کے مابین 39 چیک تقسیم کیے گئے۔ صوبائی وزیر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سال بھر میں 22800 مذہبی اقلیتی خاندانوں میں گرانٹس کی تقسیم کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں میں احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے اور حال ہی میں 15 بچے اور بچیوں کو سی ایس ایس کی تیاری کے لیے اکیڈمی میں داخل کرایا گیا ہے،جسکا تمام تر خرچہ محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور برداشت کرے گا۔ پنجاب بھر میں مختلف گرجا گھروں وغیرہ کی تعمیر و بحالی کی جا رہی ہے اور نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل لرننگ کے پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے چیک 30 جون سے قبل بینکوں میں جمع کرادیں تاکہ بروقت کیش ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب میں مسیحی کمیونٹی کا دیرینہ مسئلہ تھا کہ قبرستان کی تعمیر و توسیع کی جائے تو یہ مسئلہ بہت جلد حل ہونیوالا ہے جبکہ ننکانہ صاحب میں گرجا گھروں اور مختلف گوردواروں میں بھی کام جاری ہے۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب ، سردار سرجیت سنگھ ، مختلف مذاہبِ کی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔\378متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.