فیفا کا پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار

محسن گیلانی کا تجربہ پاکستان فٹبال کیلئے مفید ثابت ہوگا، ملاقات میں بات چیت

ہفتہ 21 جون 2025 15:15

فیفا کا پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار
میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔میامی میں کلب ورلڈکپ کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ تعاون کیلئے پاکستان کی حکومت سے بات چیت کا بھی عزم کیا۔

اس موقع پر جیانی انفینٹینو نے کہا کہ محسن گیلانی سے ملاقات میں ویمن فٹبال کے علاوہ فیفا سیریز میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر بات ہوئی، محسن گیلانی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستاں فٹبال کی ترقی کیلئے اپنے پلانز سے آگاہ کیا۔فیفا کے صدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسن گیلانی کا تجربہ پاکستان فٹبال کیلئے مفید ثابت ہوگا۔