نیشنز ہاکی کپ، دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا

ہفتہ 21 جون 2025 16:44

نیشنز ہاکی کپ، دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا۔

(جاری ہے)

کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4-3 سے شکست دی۔ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل (آج) اتوارکوپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔یاد رہے کہ ایونٹ میں گروپ میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے مات دی تھی۔