سعودی عرب کی ایرانی حجاج کے لیے خصوصی پروازیں، روزانہ 3,900 افراد کی روانگی

ہفتہ 21 جون 2025 17:08

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سعودی عرب اسلامی جمہوریہ ایران سے زائرین کی آمدورفت کے لیے خصوصی پروازیں چلا رہا ہے۔ اس کا اندازہ ہے کہ روزانہ تقریبا 3,900 عازمین حج کو لے جایا جا رہا ہے۔ ممیڈیارپورٹس کے مطابق کچھ لوگ شمالی سعودی عرب کے عرعر ہوائی اڈے پر جدی عرعر بندرگاہ کے ذریعے اپنی روانگی کی تیاری میں پہنچتے ہیں جو جمہوریہ عراق کو ملاتی ہے۔

(جاری ہے)

عمانی دارالحکومت مسقط تک متعدد عازمین حج کو پہنچانے کے لیے رابطہ کاری جاری ہے۔ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی تجویز کی بنیاد پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قبل ازیں متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایرانی زائرین کی تمام ضروریات کو پورا کریں اور انہیں تمام خدمات فراہم کریں جب تک کہ ان کی وطن واپسی کے لیے حالات درست نہ ہو جائیں۔ ان کی یہ ہدایت ایران میں موجودہ حالات کے پیش نظر تھی۔