
گوجرانوالہ، نشئی باپ کا بیٹیوں پر شدید تشدد ایک بیٹی کو قتل کر ڈالا، ملزم گرفتار
ملزم کمرے میں آئس کا نشہ کررہا تھا بیٹیاں کمرے میں گئیں تو ملزم نے ڈنڈوں سے بیٹیوں کو مارنا شروع کردیا،دو بچیاں بارہ سالہ ماہم اورتین سالہ جنت شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ در ج کرلیاہے
فیصل علوی
ہفتہ 21 جون 2025
16:05

(جاری ہے)
اسی دوران اس کی کمسن بیٹیاں کمرے میں آگئیں جس پر ملزم نے بے قابو ہو کر ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔
تشدد سے 7 سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دو بہنیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کی گئیں۔پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے وقت بچیوں کی والدہ گھر پر موجود نہیں تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاندانی تنازعات اور نشے کی لت اس المیے کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔ملزم کے خلاف قتل، اقدامِ قتل اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور بچیوں کے میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے۔اہل علاقہ کے مطابق باپ کمرے میں نشہ کر رہا تھا کہ بچیاں چلی گئیں۔ ملزم امجد آئس کے نشے کا عادی ہے۔ واقعے کے وقت بچیوں کی ماں گھرسے باہر تھی۔دریں اثناء واقعے پر شہریوں، سماجی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔عوامی حلقوں نے اس کے ساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کی بحالی اور بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی پر زور دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات ہیں‘ اے این پی کے اے پی سی اعلامیہ پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا دستخط سے انکار
-
پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، فیصل واوڈا
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
-
لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
-
سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
-
نا اہل ،ائیر کنڈیشنڈکمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں‘حنیف عباسی
-
سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں‘ یوسف رضا گیلانی
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
-
جنگ میں غیبی مدد حاصل تھی، بھارت کے 6 طیاروں کے تباہ ہونے کی وڈیوز ہمارے پاس ہیں، وزیرداخلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.