امریکا کی ایران کے 8 اداروں، ایک بحری جہاز اور ایک شخص پر پابندیاں عائد

ہفتہ 21 جون 2025 18:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)امریکا نے ایران کے 8 اداروں، ایک بحری جہاز اور ایک شخص پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں جاری کی ہیں جس میں آٹھ اداروں، ایک بحری جہاز اور ایک فرد کو ایران کی دفاعی صنعت کو حساس سازوسامان فراہم کرنے میں مبینہ کردار کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹریژری سیکرٹری سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا، ایران کی جانب سے دوہری استعمال کی حساس ٹیکنالوجی، پرزے اور مشینری کی خریداری کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے پرعزم ہے، یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو حکومت کے بیلسٹک میزائل، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (یو اے وی)اور ہتھیاروں کے پروگراموں کو سپورٹ کرتی ہے۔