Live Updates

اسرائیل حملوں میں اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ایرانی وزیرصحت

ہفتہ 21 جون 2025 19:11

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی نے کہا ہے کہ اسرائیل حملوں میں اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی نے بتایا ہے کہ اسرائیل اب تک 3 اسپتالوں اور 6 ایمبولینسز پر حملہ کرچکا ہے۔وزیرِصحت نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں ایک بچے اور 2 ہیلتھ ورکرز بھی شہید ہوئے ہیں۔ایران پر اسرائیلی حملوں آج 15 ایئر ڈیفنس اہلکار اور فوجی شہید ہوئے ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات