ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس، افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

ہفتہ 21 جون 2025 19:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا سرکل، ٹیکسلا سرکل کے ایس ایچ اوز، این آئی یو اسٹاف اور محرران نے شرکت کی۔ ہفتہ کو منعقدہ اجلاس کے دوران ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف مقدمات بالخصوص سنگین نوعیت کے مقدمات میں تفتیشی عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مقدمات کو اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے اور سینئر افسران سنگین اور منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مؤثر تفتیش، درست شہادت اور مقدمے کی بھرپور پیروی سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکتی ہے جو انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے واضح کیا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کو انصاف اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوامی اعتماد کی بحالی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :