شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کا انعقاد

ہفتہ 21 جون 2025 19:56

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کی جانب سے مرکزی تقریب بیگم نصرت بھٹو حال جناح باغ میں منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سٹی صدر خیر محمد شیخ، ضلع کونسل چيئرمين اعجاز احمد لغاری،جنرل سیکرٹری و میئر لاڑکانہ ایڈوکیٹ انور علی لہر،عمران حسن جتوئی،کامران اوڈھانو،اعجاز علی شیخ سمیت یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمینز اور سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی عہدیداران،ذمہ داران اورکارکنان نے شرکت کی۔شہید رانی بینظیر بھٹو کے جنم دن کے موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے انکی زندگی پر روشنی ڈالی۔