محسن گیلانی کی فیفا کے صدر سے ملاقات، پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 21 جون 2025 21:39

میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے میامی میں کلب ورلڈکپ کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کی حکومت سے بات چیت کے بھی عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیانی انفینٹینو نے کہا کہ محسن گیلانی سے ملاقات میں ویمن فٹبال کے علاہ فیفا سیریز میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ محسن گیلانی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستاں فٹبال کی ترقی کے لیے اپنے پلانز سے آگاہ کیا، امید ہے محسن گیلانی کا تجربہ پاکستان فٹبال کے لیے مفید ثابت ہو گا۔