
تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، غربت اور صحت عامہ کے مسائل سے تیزی سے متاثر ہونے والی دنیا میں مکالمے اور تعاون کی ضرورت ہے، سفیر فیصل نیاز ترمذی کا نارتھ لندن کالجیٹ اسکول دبئی ماڈل اقوام متحدہ کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 21 جون 2025 22:29
(جاری ہے)
این ایل سی ایس دبئی کے پرنسپل جوناتھن لاک نے طلباء ، مندوبین اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔
فیصل نیاز ترمذی نے کانفرنس سے خطاب کی دعوت پر ڈائریکٹر جنرل فاطمہ طارق سے اظہار تشکر کیا اور تنقیدی سوچ، عالمی شہریت اور نوجوانوں کے درمیان سفارتی مکالمے کو فروغ دینے کے لیے سکول کی ستائش بھی کی۔این ایل سی ایس ڈی ایم یو این کی میزبانی نارتھ لندن کالجیٹ اسکول دبئی نے کی جس کا مقصد باصلاحیت طلباء اور مندوبین کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ سفارت کاری، گفت و شنید اور اتفاق رائے کے ذریعے عالمی چیلنجز کے حل پر غور کیا جاسکے۔ رواں سال کا تھیم ’’امن اور سلامتی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا‘‘ منتخب کیا گیاہے۔عالمی سفارت کاری میں پاکستان کا کردار، کثیر جہتی تعاون اور بین الاقوامی تعلقات میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت کے موضوع پر اپنے کلیدی خطاب میں فیصل نیاز ترمذی نے تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، غربت اور صحت عامہ کے مسائل سے تیزی سے متاثر ہونے والی دنیا میں مکالمے اور تعاون کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے جنہیں تنازعات کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں تک کہ تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگیں بھی بالآخر مذاکرات سے ختم ہوئیں اورتنازعات کا حل باہمی افہام و تفہیم سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کثیرالجہتی کے حوالہ سے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی امن کی بحالی اور سفارتی فورمز میں فعال کردار ادا کرتا آیا ہے۔ انہوں نے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز اور بار بار آنے والے سیلابوں کا حوالہ دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کو درپیش خطرات پر توجہ مبذول کراتے ہوئے نوجوان مندوبین پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی اقدامات اور پائیداری میں کوششوں کی قیادت کریں۔فیصل نیاز ترمذی نے کامیاب کثیرالجہتی کی زندہ مثال کے طور پر متحدہ عرب امارات کی تعریف کی، جہاں 190 سے زائد قومیتیں رہتی ہیں اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا جامع اور روادار معاشرہ پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور بین المذاہب مکالمے کا ایک طاقتور نمونہ پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح متنوع کمیونٹیز ایک فروغ پذیر، باعزت اور پرامن معاشرے کی تعمیر کے لیے اکٹھے ہو سکتی ہیں۔ پاکستانی سفیر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ سفارت کاری میں کیریئر پر غور کریں، چاہے وہ اپنی قوم کی خدمت کر رہے ہوں یا بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے اس میں اپنا کردار اداکریں۔اپنے خطاب کے اختتام پر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سوال و جواب کے سیشن میں بھی شرکت کی ۔ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، مستقبل اور سفارت کاری میں کیرئیر اور عالمی امور میں نوجوانوں کے کردار پر طلباء کے سوالات کے بھرپور جوابات دیئے۔\932مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کی حمایت
-
آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ
-
سعودی عرب ، سیاحتی شہر ابھا میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ، ایک شدید زخمی
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق
-
انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی
-
بہار، راہول گاندھی کی ووٹرفہرست کے ’’7 مردہ افراد ‘‘ کے ساتھ چائے نوشی
-
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.