سول لائن اور سٹی پولیس نے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے اور ان کا پرزہ پاٹ کر کے فروخت کرنے اور انکے سہولت کاروں سمیت 8رکنی گینگ کو گرفتار

ہفتہ 21 جون 2025 20:40

ر*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء)ایس پی سٹی ڈویژن کوئٹہ محمد نعمان ظفر نے کہا ہے کہ سول لائن اور سٹی پولیس نے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے اور ان کا پرزہ پاٹ کر کے فروخت کرنے اور انکے سہولت کاروں سمیت 8رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 18موٹرسائیکلیں جن میں 2موٹرسائیکلوں کے پر زہ پاٹ بھی شامل ہیں برآمد کر لئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو تھانہ سول لائن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن عبدالسلام اور ایس ڈی پی او سٹی محمد سلیم شاہوانی ، ایس ایچ او سول لائن صابر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ایس پی سٹی ڈویژن نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصے سے موٹر سائیکل چوروں کا گروہ مختلف مقامات سے موٹرسائیکلیں چوری کر رہا تھا جس پر قابو پانے کیلئے پولیس نے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے کاروائی کر کے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے کارندوں کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کے دوران ملنے والی معلومات کی روشنی میں ان کی نشاندہی پر کاروائی کرتے ہوئے انکے دیگر ساتھیوں جن میں شہباز،شمس اللہ، محمدآصف، شکیل احمد، جنت گل، صفتین احمد، امتیاز حسین اور نصیب اللہ کو گرفتارکر لیاگرفتار ملزمان پولیس کو پہلے بھی چوری ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھے جن میں چوری کی موٹرسائیکلیں خریدنے اور پرزہ پاٹ کر کے انہیں فروخت کرنے والے بھی شامل ہیں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گوایہ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر پولیس موٹرسائیکل چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے موثر کاروائی کر رہی ہے تاکہ شاہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقنی بنایا جا سکے گرفتار 8ملزمان کے قبضے سے 18موٹرسائیکیں جن میں دو موٹر سائیکلیں پرزہ پاٹ کی شکل میں برآمد کی گئی ہیں دوران تفتیش ملنے والی معلومات کے بعد دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کے کلاف کاروائی کر رہے ہیں کے ملزمان موٹر سائیکلیں پرزہ پاٹ کرنے کے بعد کہاں پر ڈمپ کرتے اور چوری موٹرسائیکلوں اور پرزہ پاٹ کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے ہماری شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ موٹرسائیکل اور سامان کی چوری کی ایف آر ضرور درج کرائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر اور چوروں ڈکیتوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن عبدالسلام کاکڑ نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا اور ملزمان سے دوران تفتیش مزید معلومات کی روشنی میں مزید گرفتار ریاں اور سامان کی برآمد گی متوقع ہے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھر پور کاروائیاں کی جائیں گی ایک سوال کے جواب میں ایس پی سٹی محمد نعمان ظفر نے بتایا کہ یہ گروہ تھانہ سول لائن کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری کر تا تھا اور انہیں آگئے فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے پرزہ پاٹ کر کے اس لوگوں کو فروخت کیا جا تا تھا گرفتار ملزمان نے جو بھی معلومات فراہم کی ہے اسکی روشنی میں پولیس مزید کاروائیاں کرے گی تاکہ شہرویوں کی جرائم پیشہ عناصر سے محفو ظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :