کوئٹہ پولیس نے 8 چوروں پر مشتمل گینگ گرفتار کرکے 18 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

ہفتہ 21 جون 2025 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) ایس پی سٹی کوئٹہ محمد نعمان ظفر نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں ملوث 8 چوروں پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرکے 18 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں، گر فتار ہو نے والے ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جن سے تفتیش جا ری ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کریں گے ۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبد السلام کاکڑ ، ایس ایچ او سول لائن تھانہ صابر ترین کے ہمراہ پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ایس پی سٹی کوئٹہ محمد نعمان ظفر نے کہا کہ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی ہدایت اورایس ایس پی آپریشن ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گرو کے خلاف کر تے ہوئی8ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 18مسروقہ موٹرسائیکلیں بر آمد کر لی گئی ہیں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان ریمانڈ پر ہیں کاروائی کے دوران 2موٹرسائیکلوں کے اسپیر پارٹس بھی برآمد کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چوری کا مال خریدنے والے افرادچوری میں برابر کے شریک ہیں انکے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،برآمد شدہ موٹرسائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے اور عوام کو بھی چاہیے کہ اگر کوئی واقعہ پیش آتا ہے اسکا مقدمہ لازمی درج کروائے ۔اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبد السلام کاکڑنے کہا کہ کوئٹہ پولیس کی کا رروائیوںکے دوران گرفتار ہو نے والے گینگ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :