سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان پارلیمانی تعلقات پر تبادلہ خیال

اتوار 22 جون 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) سعودی عرب کی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد ابراہیم آل شیخ نے سعودی، اطالوی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے چیئرمین مارکو اوسناٹو اور دیگر اطالوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق اطالوی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے چیئرمین مارکو اوسناٹو نے سعودی سپیکر کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی عرب اور اٹلی کے دورمیان تمام سطحوں پر مضبوط تعاون اور بہترین تعلقات کا ذکر کیا۔

انہوں نے تنازعات سے بچتے ہوئے بین الاقوامی امن و استحکام کی سپورٹ میں مملکت کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔سعودی کونسل کے سپیکر نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ دونوں ملکوں اور عوام کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کےلیے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں موجودہ دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔