ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا اچانک چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ

اتوار 22 جون 2025 13:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا اچانک چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ، ہسپتال میں زیر علاج مریض بچوں کی عیادت کی، خیر و عافیت دریافت کی اور ڈاکٹرز کو تمام مریضوں کی بہترین نگہداشت اور درکار علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب ہیلتھ سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔