چین میں انٹرنیٹ پر کنٹرول مزید سخت کرنے کی کوشش

چینی حکومت کا مرکزی ورچوئل آئی ڈی سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

اتوار 22 جون 2025 16:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)چینی حکومت نے انٹرنیٹ پر کنٹرول کو مزید سخت کرنے کے لیے ایک مرکزی ورچوئل آئی ڈی سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے اب تمام آن لائن صارفین کی شناخت ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے منسلک کی جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق چین دنیا کے سب سے وسیع اور منظم آن لائن سنسر شپ اور نگرانی کے نظام کا مالک ہے۔

(جاری ہے)

اب نئے ورچوئل آئی ڈی سسٹم کے تحت ہر شہری کی آن لائن شناخت مرکزی طور پر رجسٹر کی جائے گی، جس سے تمام سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس پر لاگ اِن ایک ہی ID سے ممکن ہوگا۔یہ نیا سسٹم فی الحال رضاکارانہ بنیاد پر متعارف کروایا گیا ہے، لیکن جولائی کے وسط سے اسے باقاعدہ طور پر لاگو کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ٹیکنالوجی اور انسانی حقوق کے ماہرین نے تشویش ظاہر کی ہے کہ یہ اقدام اظہارِ رائے کی آزادی کو مزید محدود کر دے گا کیونکہ جب ہر صارف کی شناخت مرکزی طور پر حکومت کے پاس ہوگی تو اختلافِ رائے یا تنقید کی صورت میں اس تک رسائی اور اس کی نگرانی مزید آسان ہو جائے گی۔