ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے طارق محمود کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا

اتوار 22 جون 2025 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے طارق محمود کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں یہ ذمہ داریاں امان اللہ خان کی جگہ سونپی گئی ہیں جو حال ہی میں کرپشن کے سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے ہیں۔ نئے تعینات ہونے والے سی ای او طارق محمود اس سے قبل ضلع شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :