ناروال ،نواحی علاقے سے سات فٹ لمبا سانپ پکڑ لیا گیا

اتوار 22 جون 2025 17:15

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تلونڈی بھنڈراں میں سات فٹ لمبا سانپ پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تلونڈی بھنڈراں کے ایک گھر کے صحن میں غیر معمولی طور پر سات فٹ لمبا سانپ دیکھا گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ماہرین نے خصوصی آلات کے ذریعے انتہائی مہارت سے سانپ کو پکڑ لیا ۔ بعد ازاں سانپ کو قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔