عید قربان پر مثالی صفائی انتظامات پر صفائی ہیروز میں انعامی چیکس کی تقسیم مکمل

اتوار 22 جون 2025 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) عید قربان پر مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے والے (لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی )ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرزمیں انعامی چیکس کی تقسیم مکمل کر لی گئی ۔واہگہ ٹاون میں عید بونس تقسیم کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے سینٹری ہیروز میں فی کس 10 ہزار کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔لاہور ڈویژن میں 31 ہزار سے زائد ورکرز میں انعامی چیکس تقسیم کئے گئے۔

لاہور میں 23 ہزار، جبکہ قصور شیخوپورہ اور ننکانہ میں 8 ہزار سے زائد ورکرز میں انعامی چیکس تقسیم کئے گئے۔اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ، چوہدری نواز لدھڑ ایم پی اے، طلحہ برکی ایڈوائزر ٹو پی ایم بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین، ڈپٹی سی ای او الطاف انصاری، جی ایم آپریشن مبین احسن کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں شریک عوامی رہنماوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز صفائی کے اصل ہیروز ہیں۔عید قربان پر مثالی صفائی انتظامات پر اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کے روح رواں سی ای او بابر صاحب دین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔یو سی نمائندگان اسرار الحق بٹ چیئرمین، ملک سکندر اعوان، نعیم شہزاد چیئرمین،شفقت بٹ، حاجی نوید چیئرمین،ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران انیس جنجوعہ، آغا جمشید، سہیل انجم، علی رضوان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :