ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت کا دورہ

اتوار 22 جون 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل نے زیارت کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر بلوچ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عرفان الدین، پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عبدالمنان سارنگزئی، سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خان پانیزئی اور ڈاکٹر روزالدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ہسپتال میں درپیش بنیادی مسائل کی نشاندہی کی گئی جن میں خاص طور پر ایکسرے مشین اور سی بی سی مشین کے سامان کی فوری فراہمی جیسے اہم امور شامل تھے۔ڈی جی ہیلتھ نے یقین دلایا کہ جلد ہی ایک مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں مسائل کے پائیدار حل کی طرف پیش رفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری طبی سامان کی فراہمی کوترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :