شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملہ، 30 افراد ہلاک و زخمی

اتوار 22 جون 2025 22:10

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)شام کے میڈیا نے دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملے کی اطلاع دی ہے، شامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

شامی میڈیا کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے اندر خود کو دھماکا خیز بیلٹ کے ذریعے اڑا لیا۔شامی ذرائع ابلاغ رپورٹ کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا جا سکے،تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم 30 افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات میڈیا پر موجود ہیں۔