m حیدرآباد میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا

م*بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گرمی میں شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

اتوار 22 جون 2025 22:15

ٌحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء) حیدرآباد میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گرمی میں شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔

(جاری ہے)

شہر کے بیشتر مقامات پر خراب ہونے والے بجلی کے ٹرانسفارمر بروقت درست نہ کئے جانے پر شہریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے، حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے پھلیلی پریٹ آباد، لیاقت کالونی، فردوس کالونی، گئوشالہ، سخی پیر، سرے گھاٹ، پکاقلعہ، گجراتی پاڑہ، ملت آباد، حالی روڈ میں 12سے 14گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر بند کی جانے والی بجلی اس کے علاوہ ہے۔

حیدرآباد میں شدید گرمی میں بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا پارہ بھی ہائی کردیا ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ ہر دو گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کیلئے بجلی بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں دوسری جانب گرمی میں گھروںمیں موجود خواتین اور بچوں کی حالت غیر ہوتی جارہی ہے۔ شدید گرمی کے ساتھ ہی بجلی کے ٹرانسفارمر بھی خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں تین سے چار روز تک بجلی کی سپلائی بند رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :