ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے، بحران کا حل سفارتکاری سے ممکن ہے، برطانوی وزیرِاعظم

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے، خطے میں استحکام کے لیے ایران کو مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیے، برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر

پیر 23 جون 2025 04:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے ایران کو مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیے اور بحران کا حل سفارتکاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیرِاعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ان حملوں سے تہران کے جوہری پروگرام سے پیدا ہونے والا خطرہ کم ہوا ہے۔کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔