مانسہرہ ،حادثے سے بچنے کیلئے بھاری مشینری کے زریعے ناراں جلکڈ روڈ پر موجود تمام گلیشیئرز کے پر خطر حصوں کو گرا دیا گیا

پیر 23 جون 2025 04:05

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)مشیر سیاحت ثقافت اور آثار قدیمہ زاہد چن زیب کی خصوصی ہدایات اور ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کے احکامات پر کے ڈی اے کے انجینئرنگ ونگ نے سیاحوں کی حفاظت اور کسی بھی قسم کے مزید حادثے سے بچنے کیلئے بھاری مشینری کے زریعے ناراں جلکڈ روڈ پر موجود تمام گلیشیئرز کے پر خطر حصوں کو گرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بار بار سیاحوں کو منع کرنے کے باوجود سیاح گلیشیرز کے قریب خطرناک طریقوں سے سیلفیاں اور فوٹو بناتے ہیں ۔آنے والے سیاحوں سے اپیل کی گئی کہ بالائی علاقوں میں برف پوش پہاڑوں آور گلیشیرز سے برف پگھلنے کا عمل تیزی سے جاری ہے جس سے دریائے کنہار کے بہا میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور سیاح دریائے کنارے بھی فوٹوگرافی سے اجتناب کریں ،اپنی زندگیوں کو محفوظ کریں۔