مسجد نبوی میں اسلامی ورثے کی نمائش

پیر 23 جون 2025 08:50

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) مسجدِ نبوی مدینہ منورہ کی راہداریوں اور صحنوں میں اسلامی ورثے کی نمائش دیکھنے کے لیے آنے والوں کے تجربے کو بہتر بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق مسجدِ نبوی کے مختلف حصوں کو زائرین کے لیے کھولا گیا ہے جہاں وہ قدیم اسلامی مسودے، نایاب تحریریں اسلامی فنِ تعمیر میں ہونے والے ارتقا کے بارے میں جان سکتے ہیں جس کے لیے نمائشیں جاری ہیں۔

مسجدِ نبوی کے فنِ تعمیر میں تدریجی ترقی، نمائش میں ایک کلیدی اور اپنے اندار جاذبیت رکھنے والا پہلو ہے جو جنوبی صحن میں باہر نکلنے کے راستوں یعنی ایگزٹ 308 اور 309 کے بالمقابل واقع ہے۔یہاں انٹر ایکٹیو ڈسپلے ہیں جو مسجدِ نبوی کے فنِ تعمیر کی ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس مقام کو دیکھنے والے روزانہ شام چار سے رات دس بجے تک یہاں آ سکتے ہیں۔