سعودی مسام پراجیکٹ ، یمن میں ہفتے کے دوران ایک ہزار 243 بارودی سرنگیں تلف

پیر 23 جون 2025 10:00

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ نے ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں ایک ہزار 243 بارودی سرنگوں کو تلف کیا ۔عرب نیوز نے مسام پراجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یمن کے مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید ایک ہزار 243 بارودی سرنگوں کو تلف کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018 میں پراجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں پانچ لاکھ ایک ہزار 243 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے،پراجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں، سڑکوں اور سکولوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی محفوظ آمد ورفت اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :