Live Updates

امریکا کی مشرق وسطیٰ تنازع پردنیا بھر میں امریکی شہریوں کے لئے سفری ہدایات جاری

پیر 23 جون 2025 12:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) امریکا نے مشرق وسطی تنازع پر دنیا بھر میں امریکی شہریوں کے لئے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات بیرون ملک سفر کرنے یا وہاں مقیم امریکی شہریوں کو سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روزسکیورٹی الرٹ میں کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعات کے نتیجے میں سفر ی رکاوٹیں آتی ہیں اور مشرق وسطیٰ میں وقتاً فوقتاً فضائی حدود کی بندش ہوتی ہے۔

بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف مظاہروں کا امکان ہے۔ محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں مقیم امریکی شہریوں کو زیادہ احتیاط برتنے کی ہدایت کی ۔بیان میں امریکا کی جانب سے اسرائیل ایران جنگ میں مداخلت کا کوئی ذکر نہیں کیا ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات