قومی اسمبلی اجلاس ، اعجاز جاکھرانی کی والدہ کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی

پیر 23 جون 2025 12:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیف وہیپ اعجاز جاکھرانی کی والدہ کے لئے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز پر آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کے والدہ وفات پاگئی ہیں، ارشد ووہرا کے بھائی کے لئے دعا کرائی جائے۔ انہوں نے عبدالستار بچانی کی صحت یابی کی دعا کروانے کی استدعا بھی کی۔ سپیکر کے کہنے پر عبدالقادر پٹیل نے فاتحہ خوانی کروائی۔