پاکستان کا بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا

پیر 23 جون 2025 12:18

پاکستان کا بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند رکھنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود23جون سے مزید 1 ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع 23 مئی کو کی گئی تھی جو23جون کو ختم ہوگئی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی ہے۔