ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی مندوب

حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی،خطاب

پیر 23 جون 2025 12:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ایرانی مندوب سعید ایراوانی کا کہنا تھا کہ عدم پھیلائو کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔