
عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا
ذاتی انکم ٹیکس قانون کے تحت انکم ٹیکس متعارف کرانے کا مقصد حکومت کے آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانا اور تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنا ہے؛ عمانی ٹیکس اتھارٹی کا بیان
ساجد علی
پیر 23 جون 2025
16:13

(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے ہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) اور کارپوریٹ انکم ٹیکس متعارف کرایا اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے تمباکو اور کاربونیٹیڈ مشروبات پر بھی ٹیکس عائد کیا تاکہ رہائشیوں میں صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
پرسنل انکم ٹیکس پروجیکٹ کی ڈائریکٹر کریمہ مبارک السعدی نے بتایا کہ ٹیکس کے نفاذ کے لیے تمام ضروری تیاریاں اور تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں، تاہم کچھ چھوٹ بھی موجود ہیں، اس قانون میں سلطنت عمان میں سماجی تحفظات جیسے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، وراثت، زکوٰۃ، عطیات، بنیادی رہائش اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کٹوتیاں اور چھوٹ بھی شامل کی گئی ہیں، ذاتی انکم ٹیکس کے نفاذ سے پہلے ایک مکمل مطالعہ کیا گیا جس میں احتیاط سے استثنیٰ کی حد پر غور کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ عمان کی تقریباً 99 فیصد آبادی اس ٹیکس کے تابع نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے اوریفر مڈل ایسٹ ٹیکس کنسلٹنسی کے بانی پارٹنر تھامس وانہی کا کہنا ہے کہ یہ قانون شہریوں اور رہائشیوں سمیت تمام افراد پر لاگو ہوگا، عمان اب جی سی سی کا پہلا ملک ہے جس نے ذاتی انکم ٹیکس کے نظام کی قانون سازی کی ہے جو خود کو دوسرے خلیجی دائرہ اختیار سے ممتاز کرتا ہے جو اب بھی ذاتی انکم ٹیکس نہیں لگاتے، یہ آئی ایم ایف سے چلنے والی تنوع کی حکمت عملیوں کی عکاسی کر سکتا ہے جو عمان ویژن 2040ء کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیے جانے کی اطلاعات
-
قطر کا فضائی آمد و رفت معطل کرنے کا اعلان
-
امریکی حملے میں اصفہان کمپلیکس میں زیرِ زمین سرنگوں کے داخلی راستے نشانہ بنے، آئی اے ای اے
-
انڈونیشین خاتون کے ہاں مسجد الحرام کے صحن میں بچے کی پیدائش
-
مودی راج، 11 سالوں کا دورِ اقتدار، جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر قائم
-
امریکہ کا قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں قیام کا مشورہ
-
عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا
-
جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی سے تباہی کا نیا چکر شروع ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ
-
ایران کی جوہری ٹیکنالوجی کو کسی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا، پاسداران انقلاب
-
انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے، جنگیں ختم کردی جائیں، پوپ لیو کی اپیل
-
ٹرمپ کا ایران پر حملے کا فیصلہ جوا تھا، صدارت داؤ پر لگا دی، امریکی اخبار
-
ایران پر امریکی حملے کے بعد تیل کی قیمت میں فی بیرل 3 سے 5 ڈالر تک اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.