
مودی راج، 11 سالوں کا دورِ اقتدار، جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر قائم
مودی کی قیادت میں سچائی، احتساب اور شفافیت غائب ہو چکی ہے،ناقدین
پیر 23 جون 2025 18:52

(جاری ہے)
2017 سے 2022 کے درمیان بھارت میں 244 بڑے ریلوے حادثات ریکارڈ کیے گئے، مگر حکومت کی توجہ صرف نئی ٹرینوں کی افتتاحی تقریبات پر رہی۔ عوامی سطح پر شائننگ انڈیاکا دعویٰ کیا جاتا ہے، مگر حقیقت میں بھارت بھوک، غربت اور افلاس کے گہرے بحران میں مبتلا ہے، جہاں ہنگر انڈیکس میں بھارت کا نمبر 127 میں سے 105 ہے۔
مودی نے 2016 میں نوٹ بندی کو ماسٹر سٹروک قرار دیا تھا، مگر آج تک اس کا کوئی شفاف آڈٹ نہیں ہوا۔ سوالات اٹھانے والے کو’غدار‘ قرار دیا جاتا ہے، اور بھارت صحافتی آزادی کے حوالے سے دنیا میں 151 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔ گودی میڈیا صرف جھوٹ اور پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔کورونا وباء کے دوران بھارت میں صرف لوگ نہیں بلکہ سچ بھی دفن ہوا۔ خاص طور پر گجرات میں اموات سرکاری گنتی سے 33 گنا زیادہ ثابت ہوئیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹی صنعتوں کی بندش اور مزدوروں کی بے روزگاری پر حکومت نے پارلیمنٹ کو آج تک کوئی تفصیل نہیں دی۔پلوامہ حملے میں 40 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے باوجود چھ سال بعد بھی انصاف یا سچائی منظر عام پر نہیں آئی، اور اس واقعے کو مودی نے اپنی سیاسی چمک کے لیے استعمال کیا۔ کمبھ میلہ بھگدڑ میں ہونے والی اموات پر بھی حکومت نے عوام کو گمراہ کیا۔ بھارتی حکومت نے 37 اموات کا اعتراف کیا، جبکہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 82 افراد ہلاک ہوئے تھے۔مودی حکومت کی سفارتی ناکامیاں بھی عیاں ہو چکی ہیں، کینیڈا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور نجر قتل کے معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر مودی کا دور بھارت کی ناکامی کا دور ثابت ہو رہا ہیمزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا امریکا کیخلاف "آپریشن بشارت الفتح" کا آغاز
-
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود بند کر دی
-
ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا
-
قطر کا فضائی آمد و رفت معطل کرنے کا اعلان
-
امریکی حملے میں اصفہان کمپلیکس میں زیرِ زمین سرنگوں کے داخلی راستے نشانہ بنے، آئی اے ای اے
-
انڈونیشین خاتون کے ہاں مسجد الحرام کے صحن میں بچے کی پیدائش
-
مودی راج، 11 سالوں کا دورِ اقتدار، جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر قائم
-
امریکہ کا قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں قیام کا مشورہ
-
عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا
-
جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی سے تباہی کا نیا چکر شروع ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ
-
ایران کی جوہری ٹیکنالوجی کو کسی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا، پاسداران انقلاب
-
انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے، جنگیں ختم کردی جائیں، پوپ لیو کی اپیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.