امریکی حملے میں اصفہان کمپلیکس میں زیرِ زمین سرنگوں کے داخلی راستے نشانہ بنے، آئی اے ای اے

پیر 23 جون 2025 20:59

امریکی حملے میں اصفہان کمپلیکس میں زیرِ زمین سرنگوں کے داخلی راستے ..
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے آئی اے ای اے کے چیف رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکی حملے میں اصفہان کمپلیکس میں زیرِ زمین سرنگوں کے داخلی راستے نشانہ بنے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں رافیل گروسی نے کہا کہ امریکی حملے میں افزودہ یورینیئم کے ذخیرے والی سرنگوں کے داخلی راستے متاثر ہوئے ہیں۔آئی اے ای اے کے چیف کا کہنا تھا کہ ایران جوہری عدم پھیلا معاہدے کے تحت اپنے مواد اور آلات کی حفاظت کر سکتا ہے۔