
تہران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے.صدرپوٹن
ایران اور روس مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی کے حوالے سے اپنے موقف کو ہم آہنگ کر رہے ہیں.ایرانی وزیرخارجہ کی روسی صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو
میاں محمد ندیم
پیر 23 جون 2025
16:26

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیاں نے صدرپوٹن کے لیے اپنی نیک تمنائیں اور سلام بھیجے ہیں عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی کے حوالے سے اپنے موقف کو ہم آہنگ کر رہے ہیں. رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے اپنے وزیر خارجہ کو ماسکو بھیجا ہے تاکہ صدر ولادیمیرپوٹن سے امریکا کے حالیہ بڑے حملوں کے بعد مدد کی درخواست کی جا سکے ایک سینئر ذریعے نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، خامنہ ای کا خط پوٹن تک پہنچائیں گے جس میں روس کی حمایت طلب کی گئی ہے. ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک روس کی حمایت ایران کو کافی نہیں لگی اور تہران چاہتا ہے کہ پوٹن اسرائیل اور امریکا کے خلاف ایران کی زیادہ کھل کر حمایت کرے، ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کس نوعیت کی مدد چاہتا ہے. کریملن نے تصدیق کی ہے کہ پوتن عراقچی سے ملاقات کریں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ملاقات میں کن امور پر بات چیت ہو گی کریملن کا کہنا ہے کہ امریکا کے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے نے تنازع میں شامل فریقین کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے اور ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل کر دیا ہے. کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات کے ساتھ کیا ہوا ہے اور آیا وہاں تابکاری کا کوئی خطرہ موجود ہے یا نہیں دمتری پیسکوف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کو حملے سے قبل آگاہ نہیں کیا اگرچہ دونوں کے درمیان عمومی طور پر امریکی فوجی مداخلت کے امکانات پر بات چیت ضرور ہوئی تھی جب ان سے پوچھا گیا کہ روس کیا کرنے کو تیار ہے تو دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو نے ثالثی کی پیشکش کی ہے اور اب یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کو کیا درکار ہے.
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
-
تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
وزیراعظم کی ہدایت ، سیاحتی مقامات پر سفر ، آمد و رفت بارے اہم ایڈوائزری جاری
-
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی چہلم حضرت امام حسین وعرس حضرت علی ہجویری کے پر امن انعقاد پر انتظامیہ کی ستائش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.