گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا عوامی خدمات کے دن پر پیغام

یہ اٴْن تمام سرکاری ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو دیانت، محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کررہے ہیں،گورنر سندھ

پیر 23 جون 2025 17:46

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا عوامی خدمات کے دن پر پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اقوامِ متحدہ کے عوامی خدمات کے دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا عوامی خدمات کا دن شفاف، مؤثر اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے عزم کی تجدید ہے۔

(جاری ہے)

یہ اٴْن تمام سرکاری ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو دیانت، محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنا بھی عوامی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔ امید کی گھنٹی، راشن ڈرائیو اور آئی ٹی کلاسز عوامی خدمت کی روشن مثالیں ہیں۔ لیپ ٹاپ، موٹر سائیکل، پلاٹ اور ضروری اشیاء کی تقسیم عوامی اقدامات ہیں۔ میرے ہر اقدام کا مرکز و محور عوام ہیں کیونکہ عوامی خدمت ہی میرا مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :