بیوی واپس نہ آئی تو مر جائوں گا،6بچوں کے باپ کی سول کورٹ میں دہائی

ہنجروال کے رہائشی شخص نے بیوی کی محبت میں سول کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

پیر 23 جون 2025 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ہنجروال کے رہائشی اور 6بچوں کے باپ نے بیوی کی محبت میں سول کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، عدالت میں جذباتی انداز میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کو واپس نہ بھیجا گیا تو مر جائوں گا۔وکیل شہباز بھٹی ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں خاتون کشور بی بی کو واپس لانے کے لیے دعوی دائر کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق محبت کی شادی ہوئی، شادی کے بعد 6بچے پیدا ہوئے۔بیوی کا مزاج اچانک بدل گیا اور اس نے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ان کا کہنا تھا کہ گھر آ کر دیکھا تو بچے رو رہے تھے اور بیوی میکے جا چکی تھی۔جب رابطہ کیا تو پتہ چلا وہ ماں باپ کے پاس چلی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ بیوی کو طلب کر کے میرے ساتھ جانے کا حکم جاری کیا جائے۔عدالت نے خاتون کشور بی بی کو 30جون کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔