محکمہ مواصلات عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر تعمیراتی کام پر توجہ دے رہا ہے ،معیاری کام پر سمجھوتا قبول نہیں کیا جارہا ،انجینئر عبدالرحمن کاکڑ

پیر 23 جون 2025 18:41

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے حلقہ انتخاب کے عوام کے مفادات اور ان کی مشکلات کے ازالہ کے لیے حالیہ بجٹ میں بھی ضلع نصیرآباد میں مختلف اسکیمات منظور کروائے ایکزیکٹیو انجینئر روڈ نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹیو انجینئرروڈ نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات نصیرآباد عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر تعمیراتی کام پر خصوصی توجہ دے رہا ہے معیاری کام پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کیا جارہا ہے نصیرآباد میں صحیح معنوں میں تعمیرات کا شعبہ اپنی راہ پر گامزن ہے ہماری کوشش یہی کہ عوام کے لیے بہتر سے بہتر تعمیرات کرواکے ترقیاتی منصوبوں کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے تاکہ ان منصوبوں سے نصیرآباد کے عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ہماری کوشش ہے کہ صاف اور شفاف انداز میں ترقی کا یہ عمل مکمل ہو جائے کام کے معیار پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں کیے جا گا ضلع بھر میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی عمل زور و شور سے جاری ہے ان کی تکمیل سے عوام کی مشکلات میں واضح کمی واقع ہوگی صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کی ذاتی کاوشوں سے ضلع نصیرآباد میں روڈز نیٹ ورک کا جال بچھا دیا گیا ہے ان سڑکوں کی تعمیر سے نصیرآباد کے عوام کو سفری سہولیات میسر ہوں گی